(قرآن کریم کے فضائل) by urduwrites

View this thread on steempeak.com
· @urduwrites ·
$1.27
(قرآن کریم کے فضائل)
![IMG-20210615-WA0009.jpg](https://cdn.steemitimages.com/DQmPKTX7JgC4fyFfw7SUN3ybgeSRTReqD5uKAbX2rGBqVG7/IMG-20210615-WA0009.jpg)
<a href="https://pin.it/6rC7Lag">Source</a>

(قرآن کریم کے فضائل)

حضرت ابو سعید خدری رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حدیث قدسی بیان فرمائی:

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: جس شخص کو قرآن شریف کی مشغولی کی وجہ سے ذکر کرنے اور دعائیں مانگنے کی فرصت نہیں ملتی، میں اس کو دعائیں مانگنے والوں سے زیادہ عطا کرتا ہوں۔

اور اللہ تعالیٰ کے کلام کو سارے کلاموں پر ایسی ہی فضیلت ہے جیسے خود اللہ تعالیٰ کو تمام مخلوق پر فضیلت ہے۔

حضرت ابو ذر غفاری رضی اللّٰہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

تم لوگ اللہ تعالیٰ کا قرب اس چیز سے بڑھ کر کسی اور چیز سے حاصل نہیں کر سکتے جو خود اللہ تعالیٰ سے نکلی ہے یعنی قرآن کریم۔

حضرت جابر رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن کریم ایسی شفاعت کرنے والا ہے جس کی شفاعت قبول کی گئی اور ایسا جھگڑا کرنے والا ہے کہ اس کا جھگڑا تسلیم کر لیا گیا۔

جو شخص اس کو اپنے آگے رکھے یعنی اس پر عمل کرے اس کو یہ جنت میں پہنچا دیتا ہے۔

اور جو اس کو پیٹھ پیچھے ڈال دے یعنی اس پر عمل نہ کرے اس کو یہ جہنم میں گرا دیتا ہے۔

قرآن کریم ایسا جھگڑا کرنے والا ہے کہ اس کا جھگڑا تسلیم کر لیا گیا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ پڑھنے اور اس پر عمل کرنے والوں کے لئے درجات کے بڑھانے میں اللہ تعالیٰ کے دربار میں جھگڑا ہے۔

اور اس کے حق میں لاپرواہی کرنے والوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ میرا حق کیوں نہیں ادا کیا۔

![IMG-20210615-WA0008.jpg](https://cdn.steemitimages.com/DQmUQTAxjKDCCuWx3hTEqDShiRkB1qUDrHX5mt6rAQGC97C/IMG-20210615-WA0008.jpg)
<a href="https://pin.it/4jOIv8T">Source</a>

جزاک اللّہ۔
👍  , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , and 20 others
properties (23)
post_id91,972,188
authorurduwrites
permlinkqraan-r-m-fdhael
categoryhive-120412
json_metadata{"tags":["urduwrites","quran","ke","fazayel","lifestyle","steemit","steem"],"image":["https:\/\/cdn.steemitimages.com\/DQmPKTX7JgC4fyFfw7SUN3ybgeSRTReqD5uKAbX2rGBqVG7\/IMG-20210615-WA0009.jpg","https:\/\/cdn.steemitimages.com\/DQmUQTAxjKDCCuWx3hTEqDShiRkB1qUDrHX5mt6rAQGC97C\/IMG-20210615-WA0008.jpg"],"links":["https:\/\/pin.it\/6rC7Lag","https:\/\/pin.it\/4jOIv8T"],"app":"steemit\/0.2","format":"markdown"}
created2021-06-15 11:40:45
last_update2021-06-15 11:40:45
depth0
children0
net_rshares2,963,409,262,210
last_payout2021-06-22 11:40:45
cashout_time1969-12-31 23:59:59
total_payout_value0.635 SBD
curator_payout_value0.631 SBD
pending_payout_value0.000 SBD
promoted0.000 SBD
body_length1,609
author_reputation6,760,829,753,919
root_title"(قرآن کریم کے فضائل)"
beneficiaries[]
max_accepted_payout1,000,000.000 SBD
percent_steem_dollars10,000
author_curate_reward""
vote details (84)